مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان لبنان کے علاقے بقاع اور فلسطینی مہاجر کیمپ پر صہیونی حکومت کے حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں 40 بے گناہ شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔
اسماعیل بقائی نے صہیونی حملے کو بین الاقوامی قوانین اور 2024 میں ہونے والی جنگ بندی کی خلاف ورزی اور جنگ بندی کے ضامن ممالک کو صہیونی حکومت کی جارحیت میں شریک قرار دیا۔
انہوں نے تاکید کی کہ اقوام متحدہ اس معاملے میں فوری مداخلت کرتے ہوئے صہیونی جارحیت کو روکے۔
آپ کا تبصرہ